قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا

    قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی، مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی،علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، مولانا مفتی انس مدنی، حشمت اللہ صدیقی، عمران احمد سلفی، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر،قاضی عبدالسمیع، حافظ فیصل سلفی،مولانا قاری مصد ق الامین ودیگر علما اہلحدیث و رہنماوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بحرمتی کے افسوس ناک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوے ایک بیان میں کہا اس شرمناک واقعہ پر انسانیت شرمندہ ہے پورے عالم اسلام میں سخت غم وغصہ وبے چینی پائی جاتی ہے رواداری دہشت گردی کیخلاف جنگ کا بیانیہ پیش کرنے والا مغرب کی اس انتہائی گھٹیا حرکت پر مجرامانہ خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے اس موقع پر اسلام ایک سچے مجاہد وغازی نوجوان عمر اسلام نے جس جذبہ کا اظہار کیا پورا عالم اسلام اس ہیرو کو سلام پیش کرتا ہے۔علما نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ناروے سے سفیر کو ملک بدر کرے اور اعلی سفارتی سطح پر اس قابل مذمت وشرمناک حرکت پر عالمی سطح پراحتجاج کو ریکاڈ کرائے اورپاکستانی قوم کے جذبات سے آگا ہ کرے قرآن کی بحرمتی کرنے والے ملعون فصت انسان کوعالمی عدالت سے احترام مذہب کیخلاف اس حرکت پر مقدمہ چلاکر عبرتناک سزادی جاے اور آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے اقوم متحدہ وعالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں پیش بندی کریں علما نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ آئندہ جمعہ 29 نومبر کو ملک بھرکی مساجد میں عظمت قرآن پر علما خطبہ جمعہ دینگے۔

مزید : صفحہ اول