وکلاء نے قانون کی بالادستی، جمہوریت کیلئے ہمیشہ شاندار کردار نبھایا،بلاول

وکلاء نے قانون کی بالادستی، جمہوریت کیلئے ہمیشہ شاندار کردار نبھایا،بلاول

  



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے وکلاء نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لیئے ہمیشہ شاندار کردار نبھایا ہے،جمہوریت ہمارے وفاق کی ضمانت، انسانی حقوق کی پاسداری اور آزادیِ اظہار جمہوریت کی روح ہیں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے پیپلز لائرز فورم کے صدارتی امیدوار آصف عبدالرزاق سومرو کو کامیاب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے دیگر عہدیدران مظہر منگھن، اشفاق ابڑو، عبدالخالق بگھیو، اعجاز منگی اورمجاہد جتوئی کو مبارکباد دی۔ پی پی پی چیئرمین کی جانب سے ہائی کورٹ بار لاڑکانہ کی منیجنگ کمیٹی کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے، نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کے درخشان ماضی کے امین اور ملک کے روشن مستقبل کے رکھوالے ثابت ہوں گے۔

بلاول

مزید : صفحہ اول