غیر منتخب اور ناائل حکمرانوں کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا: فضل الرحمن 

غیر منتخب اور ناائل حکمرانوں کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا: فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب غیر منتخب، جعلی اور نا اہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائے گا تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا، ایسی صورتحال میں نئے انتخابات ہی واحد راستہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کو جو یقین دہانی کرائی گئی تھیں وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں؟اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آپ کو وہ نظر نہیں آرہی ہیں؟انہوں نے کہا کہ جب مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو تبصرہ نہیں ہونا چاہیے، سب چیزوں کو وہ خود بھی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ علیل ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال ہے، سیاستدانوں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے عدالتوں میں گھسیٹنا ایسے احتساب کو ہم نہیں مانتے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ بھی اسی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -