صوبے کے متعدد ااضلاع میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مہنگائی کیخلاف مظاہرے جاری 

      صوبے کے متعدد ااضلاع میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مہنگائی کیخلاف مظاہرے ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی قبائلی اضلاع کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے زیر اہتمام فاٹا مرجر کے بعد کی صورتحال، ضروریات، عملی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق پشاور پریس کلب میں آل پارٹیز و سول سوسائٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی پی رہنماؤں اخونزادہ چٹان، جنگریز مہمند، شاہ سوار مہمند، ملک غلام خان،ایم این اے ساجد طوری، اے این پی کے ایم پی اے نثار مہمند، جے یو آئی قبائلی علاقوں کے امیر و ایم این اے مفتی عبدالشکور بیٹنی، جماعت اسلامی کے شاہ جہان آفریدی، قبائلی رہنماء شاہ جی گل آفریدی، ڈاکٹر سید عالم محسود اور حسن خان،محمد حسیب خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں انضمام کے دوران ان اضلاع کے عوام سے وعدہ کیا گیا کہ ان کی ترقی پر سالانہ سو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور تعلیم، صحت، پانی، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا لیکن افسوس ہے کہ آج تک ان اعلانات پر عملدرآمد کے لئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نیکہا کہ قبائلی علاقوں میں معدنیات کی کوئی کمی نہیں لیکن ان معدنیات کا حق بھی ان سے چھین لیا گیا اور قانون سازی کے حوالے سے قبائلی اضلاع کے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جو افسوس ناک ہے، منرل ایکٹ میں عوامی کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں، قبائلی عوام کسی کو ان کے وسائل پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ حکومت اعلان کردہ سو ارب روپے جلد ان علاقوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے، قبائلی اراکین اسمبلی کے ساتھ فنڈز میں امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے، معدنیات سے متعلق بل واپس لیکر اس میں قبائل کو اعتماد میں لیا جائے، تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی بحالی کرکے نئے ادارے بنائے جائیں، صحت، پانی  اور دیگر سہولیات کی فراہمی کرکے انٹرنیٹ سروس بحال کیا جائے، طلبہ کے سکالرشپس بحال کرکے اس میں اضافہ کیا جائے، سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر کیا جائے، تمام اضلاع کے افغانستان سے متصل بارڈر کھل دیئے جائیں، بد امنی سے تباہ شدہ مکانات اور روزگار کی بحالی کے  معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے ان مسائل کو حکومت کے سامنے رکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی٭ انجمن تحفظ تاجران اور پاک فرنٹیئر رکشہ یونین نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے کیستاھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کیے جائے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھی جس پر ناروے کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت صدر قمر گل آفریدی،جی ایس شریف اللہ اور رکشہ یونین کے صدر مراد خان نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناروے میں ہونے والے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جسکی وجہ سے امت مسلمہ کی دل آزاری  ہوئی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جائے اور واقع میں ملوث شخص کو سزائے موت دی جائے ٭ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر سلطان خیل میں تنظیم اہلسنت والجماعت کے علماء کرام اور مشران کا بیرونی ملک نارویمیں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ ہوامظاہرہ کی قیادت مفتی عصمت الرحمن قادری مولانا محیب اللہ قاری انور جمال. ناظم حاجی مدیر آفریدی. مولانا مجید اللہ نے کی مظاہرے کے موقع پر علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرہ کے موقع پر ناروے حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی مظاہرہ کے موقع پر علماء کرام اور عوام نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملغون کو سخت سزا دی جائے اور ان کو پھانسی دی جائے مظاہرہ کے موقع پر علاقے کے علماء کرام اور مشران نے ناروے کا جھنڈا بھی نزر آتش کر دیا٭قومی وطن پارٹی لوئر دیر کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک بے حرمتی‘ مہنگائی معاشی بحران کیخلاف مظاہرہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جائنٹ سیکرٹری مرزا باچہ،ضلعی صدر قومی وطن پارٹی دیر لوئر باچہ حسین،جنرل سیکرٹری لوئر دیر ارشد خان،تحصیل صدر محمد اسرار،آصف عمر،صدر انجمن تاجران ادینزئی بازار خواجہ فیض الغفور نے  مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں،نوجوان الیاس امت مسلمہ کے ہیرو ہے۔مقررین نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے اقوام عالم اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ ناروے میں رونما ہونے والے افسوس ناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔اور ایسے گھناؤنی حرکت کرنے والے کوسخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کو ئی بھی ایسی قسم کی حرکت کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔ ریاست مدینہ طرز حکومت قائم کرنے والوں نے مہنگائی وبیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے۔نااہل حکومت کی ناقص کارکردگی سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا رہ گیا ہے۔ملک کے اندر بڑھتی ہوئے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام فاقوں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔ایسی حکومت آئی کہ ٹماٹر بھی مہنگا ہوگیا ہے۔حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔خود ساختہ مہنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے۔حکومت چند دنوں کی مہمان‘موجودہ نااہل پی ٹی آئی حکومت کو گھر بیجھنے کا وقت قریب ہے۔حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔مقررین نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک عالمی سطح پر معاشی بحران کا شکار ہے۔اہم وازرتوں پر یہودی لابی اور قادیانی نواز بیھٹے ہیں۔حکومت عوام کا اعتماد کو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد ملی رہبر آفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت میں جعلی حکومت کا تختہ الٹنے تک جدوجہد جاری رہے گا ٭شا نگلہ میں قومی وطن پارٹی کا مہنگائی اور ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔تحریک انصاف کی حکومت ہر زاویے سے ناکام ہوچکی ہے،تمام ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں جبکہ مہنگائی میں غریب عوام کے چیخیں نکل رہی ہیں، نارے میں ہونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی، واقعہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مغرب مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا بند کریں۔ مظاہرے کی قیادت قومی وطن پارٹی شانگلہ کے رہنماء شاہ سعود خان ایڈووکیٹ و انور علی غوربندی کر رہے تھے جس میں پارٹی کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ انھوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ریاستی رٹ چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، ملک میں ایک طرف کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کو تنگ و پریشان کردیا ہے جبکہ دوسری طرف غیر مسلم ممالک روحانی جذبات سے کھیل رہے ہیں، سلسلہ بند کیا جائے ورنہ سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔ملک میں جاری مہنگائی تو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے نارویجن حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ان کو اسلام دشمن قرار دیتے ہوئے عالمی دنیا سے اس واقعے پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ٭ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ضلع بنوں میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام جی پی جی سی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ناروے حکومت کے خلاف جبکہ محافظ قرآن عمر الیاس کے حق میں نعرے درج تھے جگہ جگہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی معصوم وزیر،ضلعی صدر نذیر زمان خان،جنرل سیکرٹری ندیم خان،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے صدر امان اللہ وزیر،جنرل سیکرٹری نوید خان،سینئر رہنما وقار سورانی،قیصر خان،پیرحکمت یار خان،زوہیب ساقی اور دیگر مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہامار ایمان نامکمل ہے قرآن مجید حضرت محمد ؐ پر نازل کردہ آخری کتاب ہے ناروے میں ملعون نے قرآن پاک کی بے حرمتی نہیں کی بلکہ مسلمانوں کے دلوں کو جلایا ہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاحی اورقرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ ناروے میں گرفتار محافظ قرآن عمر الیاس کو رہا کرکے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو قرار واقعی سزا دی جائے اور امت مسلمہ کی قیات مستقل طور پر قرآن کی بے حرمتی اور نبی کریمؐ کی شان میں گستاحی کے واقعات کی تدارک کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں۔

مزید : صفحہ اول