کراچی، جعلی ڈی ایس پی سمیت 26 ملزمان گرفتارکرلیا گیا 

  کراچی، جعلی ڈی ایس پی سمیت 26 ملزمان گرفتارکرلیا گیا 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرکے جعلی ڈی ایس پی سمیت26 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان مقصود فیاض اشتیاق اور عباس شاہ کو گرفتار کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتا رملزم عباس شاہ کے قبضے سے سندھ پولیس کے ڈی ایس پی رینک کا جعلی کارڈ ملا ہے جو خود کو ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا تاہم ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات شرو ع کردی گئی ہے جبکہ دیگر 2ملزمان مقصود اور فیاض موٹر سائیکل لفٹر ہیں ادھر شاہ فیصل کالونی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر6جواریوں سمیت غیر قانونی طو رپر تجاوزا ت لگانے والے6 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا دریں اثنا لاندھی گٹکا اور چھاپہ سعود آباد پولیس نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران6 افراد اور اسٹیل ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے الشہباز پیٹرول پمپ کے قریب سے ملزم امام الدین کھوڑو کو گٹکیسمیت گرفتارکرلیا تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر