سندھ اسمبلی کا اجلاس کورم پورا  نہ ہونے کے باعث ملتوی 

سندھ اسمبلی کا اجلاس کورم پورا  نہ ہونے کے باعث ملتوی 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کااجلاس  جمعرات کو کورم پورا نہ ہونے کے باعث بغیر کسی کاررائی کے آئندہ منگل تک ملتوی کردیا گیا۔گزشتہ کئی ماہ سے جاری رواں سیشن کے اجلاس اب صبح کے بجائے دوپہر میں ہوتے رہے ہیں لیکن گزشتہ روز ایوان کی کارروائی کے اختتام پر اجلاس جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ حیران کن طریقے سے ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری مقررہ وقت پر ایوان میں پہنچ گئیں تاہم اس وقت وہاں محض چند ارکان موجود تھے۔ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے کورم پورا نہ ہونے پرا جلاس ملتوی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے عرصے کے دوران ایک مرتبہ بھی سندھ اسمبلی کا اجلاس کبھی بھی مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر