سندھ میں ہر نئے ترقیاتی پراجیکٹ کیساتھ شجر کاری ضروری قرار

  سندھ میں ہر نئے ترقیاتی پراجیکٹ کیساتھ شجر کاری ضروری قرار

  



کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے اہم فیصلہ، ہر نئے ترقیاتی منصوبے میں پودے لگانا ضروری قراردے دیا یہ بات سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہید ملت انڈر پاسز اور فلائی اوور کے دورے اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے بھرپور اقدامات اْٹھا رہی ہے اس کے لئے مختلف کمیونیٹیز کے ساتھ ملکر بھی شہر کے مختلف حصوں میں پودے لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ملت پر بنائے گئے دونوں انڈر پاسز اور فلائی اوور کے اطراف خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں تاکہ ایک خوشگوار ماحول پیدا ہو۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں حکومت کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ایسے ماحول دوست درخت لگائے جائیں جن سے آلودگی کے خاتمے میں مدد مل سکے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مختلف برادریوں اور تعلیمی اداروں سے تشکر کا اظہار کیا جنکی جانب سے شہر میں جابجا پودے لگائے جارہے ہیں یہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس اقدام کو سندھ حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

سندھ / پودے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر