یونیسف کایو این ڈی پی کے  اشتراک سے یوتھ چیلنج پروگرام 

یونیسف کایو این ڈی پی کے  اشتراک سے یوتھ چیلنج پروگرام 

  



کراچی (پ ر) یونائیٹڈ نیشن چلڈرنز فنڈز (یونیسیف) نے یونائیٹڈ نیشنز ڈیولپمنٹ فنڈ(یو این ڈی پی) اور اسکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن کے اشتراک سے پاکستان سمیت 40ممالک میں جنریشن ان لمیٹڈ یوتھ چیلنج2.0کا افتتاح کردیا۔یوتھ چیلنج میں ملک بھر کے تخلیق کار اور جدت پسند نوجوانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تعلیم، روزگار اور شہری مصروفیات کو بہتر بنانے کیلیے حل تیار کریں،  اس سال متعارف کرائے گئے پروگرام کا عنوان " نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہنرمند اور معلومات کے لیے دروازے کھولنا "ہے۔ یاد رہے کہ بہتر کل کے لیے نوجوانوں کو بااختیاربنانے کے لیے  زندگی اورمستقبل کی پیشہ ورانہ مہارت دونوں سے منسلک کرنا ہے، جو نوجوانوں کومستقبل میں بہتر زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے گی۔ مقابلے کے لیے جون 2020میں ہر ملک سے گلوبل ججنگ پروسیس کے لیے حل جمع کرائی جائیں گی۔ جبکہ ان منصوبوں کوجنریشن ان لمیٹڈ شراکت داروں کی جانب سے گلوبل انکیوبیشن پروگرام کے تعاون سے بیس ہزار امریکی ڈالرز کی فنڈنگ کی جائے گی۔ بین الاقوامی مقابلے کے لیے آئیڈیاز جمع کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2019ہے۔ پاکستان میں اس چیلنج پر عملدرآمد کیلیے اسکول آف لیڈرشپ فاونڈیشن اپنی خدمات فراہم کررہاہے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر