سندھ میں ٹرانسپورٹ کا کوئی  نظام موجود نہیں، جمال صدیقی

سندھ میں ٹرانسپورٹ کا کوئی  نظام موجود نہیں، جمال صدیقی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی و ترجمان کراچی جمال صدیقی نے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا نظام درست کرنے میں سندھ حکومت ناکام ہوچکی ہے  وزیر ٹرانسپورٹ ہر روز نیلی پیلی لال ہری بسز کا افتتاح اور اعلان کردیتے ہیں وزیر ٹرانسپورٹ ہر روز نئی منتق سے خد بھی پریشان ہیں کراچی سمیت پورے سندھ میں ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام موجود نہیں شہیدوں کے نام پر ایک اور منصوبہ کرپشن کے لیے حاضر ہے 12 سالوں میں ایک بس بھی سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کو نہیں دے سکی وزیر ٹرانسپورٹ اعداد و شمار کی ہیرا پہیری کی بجاء مسائل حل کرنے کا بتائیں کراچی کو وفاق سے فنڈ کے اجراء کے بعد سندھ حکومت بھی مقابلے کو اتر آئی ہے سندھ حکومت مقابلے کی بجاء کراچی سمیت پورے صوبے کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے فکر کرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر