زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ”پلاٹ فائنڈر“ متعارف

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ”پلاٹ فائنڈر“ متعارف

  



لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ”پلاٹ فائنڈ ر“ کے نام سے نئی پراڈکٹ لانچ کر دی گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس پراڈکٹ کو ذرائع ابلاغ کینمائندوں کے  سامنے پیش کیا گیا۔ پلاٹ فائنڈر نقشوں پر مشتمل پراڈکٹ ہے، جہاں سے صارفین شہروں میں پلاٹوں کے حوالے سے بہت سی تفصیلات جان سکیں گے۔ اس میں پاکستان بھر سے 2500 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی درست حد بندی اور 12 لاکھ سے زائد گھروں اور پلاٹس کی درست معلومات دستیاب ہیں، جو کہ وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھتی رہیں گی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونکیشنزابراہیم سہیل اور سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن شیخ شجاع اللہ خان  سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔ پلاٹ فائنڈ ر  سے پاکستان بھر کی 2500 سے زائد سوسائیٹرز کو نقشہ کی مدد سے سرچ کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ پلاٹس کی تلاش اور ان کی تفصیلات جیسا کہ پلاٹ نمبر، پتہ، درست لوکیشن،رقبہ وغیرہ کی معلومات بھی دستیاب  ہیں۔ اس پراڈکٹ میں ذاتی کلیکشن بنانے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس کو دوسروں کے ساتھ باآسانی شئیر بھی کیا جا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم سہیل نے کہا کہ روز اول سے زمین ڈاٹ کام کا مقصد پراپرٹی مارکیٹ اور اس سے منسلک تمام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہم نے رئیل اسٹیٹ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سب کیلئے آسان بنایا ہے اور اسی لئے ہماری ویب سائٹ کو ماہانہ پچپن  لاکھ سے زائد وزٹس حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ فائنڈر کا بنیادی مقصد بھی لوگوں کیلئے آسانی ہی ہے۔ پہلے کاغذ کے بڑے نقشوں پر پلاٹس کے حدود اربع وغیرہ کو سمجھنا ایک مشکل کام تھا لیکن اب کے بعد نقشوں کا کام بھی ڈیجیٹل ہو گیا ہے،جس کو کوئی بھی باآسانی سمجھ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی  مزید سہولیات بھی زمین ڈاٹ کام کی جانب مستقبل میں پیش کی جاتی رہیں گی۔ شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ پلاٹ فائنڈر کا فائدہ سب کو ہوگا بالخصوص رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو اس کا  سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ اْن کا کہنا تھا کہ اس پراڈکٹ کی مدد سے وہ اپنی ذاتی کلیکشن بھی بنا سکتے ہیں، اس کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ باآسانی شیئر بھی کر سکتے ہیں، اور ہمیشہ کے لیے کاغذ کے نقشوں سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ اس سے جہاں وقت کی بچت ہوگی، وہیں دوسری جانب سیلز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا،جس سے مجموعی طور پر کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اْن کا کہناتھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں منفرد اور نیا کرنے کی بہت گنجائش باقی ہے اور زمین ڈاٹ کام یہ کام مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جیومیٹکس علی ہارون نے کہا کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ  مارکیٹ میں ایک مسئلہ ڈیٹا کی قلت کا رہا ہے اور بالخصوص جیو لوکیشن کا ڈیٹا بہت کم ہے۔ زمین نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اب ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل کر رہے ہیں۔ اس کیلئے ہمارے ڈیٹا سائنسدان، انجینئرز اور پروگرامرز دن رات محنت بھی کر رہیہیں۔چونکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے لہذا اس میں کافی وقت درکار ہوگا تاہم اب تک ہم پاکستان کے 38 شہروں سے 1.2 ملین یعنی 12 لاکھ پراپرٹیز کو ڈیجیٹل نقشوں پر منتقل کر چکے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ بڑی کامیابی ہے، تاہم ہمارا سفر جاری ہے اور انشااللہ ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل  پلیٹ فارم پر منتقل کریں گے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر