آپﷺ کا پیغام امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہے،رضا نقوی

  آپﷺ کا پیغام امن و محبت اور رواداری پر مبنی ہے،رضا نقوی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مسجد و امام بارگاہ مہدی آخرالزماں ؑ گلستان جوہر میں منعقدہ جشن معصومین کا جلسہ علامہ طاہر علی کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ سید رضا نقوی نے خصوصی خطاب کیا،علامہ شبیر الحسن طاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرمﷺ کی آمد پر جہالت ختم اور علم کی روشنیاں عیاں ہوئیں،مولانا سید رضا نقوی نے کہا کہ آپﷺ کا پیغام امن و محبت اور رواداری پر مبنیٰ ہے،علامہ علی طاہر کاظمی نے کہا کہ امت مسلمہ اور انسانیت کو جینے کا سلیقہ آپﷺ کی ہی ذات اقدس نے سیکھایا،علامہ نثار احمد قلندری،ڈاکٹر علی عباس زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیرت آئمہ معصومین پر روشنی ڈالی۔جبکہ ڈاکٹر ریحان اعظمی،پروفیسر کرار حسین کرار،ایس ایم نقی اور دیگر نے بارگاہ امامت ؑ و رسالتﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا محفل میں مولانا اکرام حسین ترمذی،مولانا عباس مہدی ترابی،پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل عابدی،حکیم مرتضیٰ جارچوی اور دیگر شریک ہوئے،بعد ازاں حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے عباس حیدر رضوی نے شرکا و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر