کراچی، 4 سالہ بچی کے قاتل 2 ڈکیت گرفتار

کراچی، 4 سالہ بچی کے قاتل 2 ڈکیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے 4 سالہ بچی کو قتل کرنے والے 2 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بشیر چوک کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکوؤں علی نواز اور علی اکبرکو 2 پستولوں، موٹر سائیکل اور 3 موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے 19 نومبر کو سرجانی ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق جبکہ اس کا ماموں حنیف زخمی ہوگیا تھا۔اس کے علاوہ ملزمان نے 25 اکتوبر کو نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر5 ایف کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 45 سالہ کامران کو ہلاک، جبکہ اس کا بھائی فرحان زخمی ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 پستول، ایک چھینی گئی موٹرسائیکل اور 3 موبائل فون ملے ہیں۔