عمرا ن خان کے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں،نوید بھٹی

عمرا ن خان کے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں،نوید بھٹی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری ریکارڈ ز اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی جانب سے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کا پلندا ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔وفاقی حکومت جھوٹے دعوے کرکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔جمعرات کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ تمام بین الاقوامی معاشی ادارے اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ ملک کی معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے۔اسٹیٹ بینک کا بھی کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ملک کی معیشت کی جانب سے گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اور وہ اب بھی جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔عوام کو جلد اس جعلی حکومت سے نجات ملے گی۔نوید بھٹی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات انتہائی نزدیک ہیں جس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر