الخدمت کراچی نے نومبر کو ”ماہ اقبال“ کے طورپرمنایا

الخدمت کراچی نے نومبر کو ”ماہ اقبال“ کے طورپرمنایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت ماہ نومبر کو ”ماہ اقبال“ کے طور پر منایا گیا۔شہرکے پانچوں اضلاع میں پورا ماہ تقریبات کااہتمام کیا گیا۔تقریبات میں یتیم بچوں،ان کی ماؤں اور الخدمت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔تقریبات ضلع کورنگی،وسطی،شرقی،غربی،ملیر میں منعقد کی گئیں۔بچوں کو علامہ اقبا ل کی زندگی کے مختلف گوشوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر بچوں کے درمیان نعت خوانی،تقریر اورمصوری کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں بچوں نے پھرپوردلچسپی سے حصہ لیا،بعدازاں مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا۔ ایئر پورٹ ریجن میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں الخدمت کے ضلعی صدر توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ الخدمت یتیموں کی کفالت کر رہی ہے،جبکہ مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے ان کی صلا حیتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت بڑی نیکی ہے اور اس نیکی میں سب کو شریک ہونا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات اوردیگر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔