ٹیلی نار مائیکرو فنانس اور پیپسی کی آسان ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی فراہمی

      ٹیلی نار مائیکرو فنانس اور پیپسی کی آسان ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی فراہمی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالیاتی شمولیت کے لئے سی ای او پارٹنر شپ (سی ای او پی) کے حوالے سے پاکستان کے معروف مالیاتی ادارے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی ”پیپسی کو“ نے مرچنٹس سے ڈسٹری بیوٹرز کو ادائیگیوں کے آغاز کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط نیدر لینڈ کی ملکہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اسپیشل ایڈووکیٹ برائے ترقی ء مالیاتی شمولیت (یو این ایس جی ایس اے) میکسیما کی موجودگی میں کئے۔ وہ لوگوں کی معاشی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے محفوظ اور سستی مالیاتی خدمات تک رسائی کی اہمیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لئے تین روزہ دورہ پر پاکستان آئی ہوئی تھیں۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ دونوں کمپنیاں ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ڈیجیٹل پے منٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ کے ذریعے ریٹیل ویلیو چین کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے خدمات سے محروم ریٹیل طبقہ کے لئے آسان اور سستی مالیاتی خدمات تک رسائی کی فراہمی کے لئے تعاون کر رہی ہیں۔ ابتدائی مرحلہ میں کمپنیاں پیپسی کو ڈسٹری بیوٹر۔مرچنٹ پے منٹس میں تعاون کے لئے سروس کی جانچ کر رہی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد ایک آسان طریقہ فراہم کرنا ہے جو ڈسٹری بیوٹرز کو آسانی سے ادائیگیاں بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بنائے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او محمد مدثر عاقل نے تقریب میں اس اقدام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی اسپیشل ایڈووکیٹ ملکہ میکسیما کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں معاشرے میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ پاکستان میں ایزی پیسہ پہلا موبائل والٹ تھا اور اس نے آبادی کے ایک بڑے حصے کے مالی لین دین کے انداز کو تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خدمات کو کارپوریٹ سیکٹر میں توسیع دینے اور پیپسی کو جیسی کارپوریشن کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے جس کی ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز کی ایک وسیع تعداد ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر