حالات نئے انتخابات کی جانب جارہے ہیں، شبیر حسن انصاری

حالات نئے انتخابات کی جانب جارہے ہیں، شبیر حسن انصاری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت بن چکی ہے، عوام ایک منٹ کے لیئے بھی عمران خان کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، میاں نواز شریف کی بیماری کا مذاق بنانے والے خود عوام کے سامنے مذاق بن چکے ہیں، موجودہ حالات نئے انتخابات کی جانب جا رہے ہیں، وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے نا اہلی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ عوام بھوکی مر رہی ہے، بیروزگاری نے عوام کو بے حال کردیا ہے، عمران خان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ ملک میں کیا فلم چل رہی ہے، اس وقت ہر طبقہ فکر حکومت سے نالاں ہے، اگلی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہو گی، مہنگائی اور بیروزگاری سے ملک میں خانہ جنگی والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، بیروزگاری سے تنگ لوگ ڈکیتیوں اور دیگر جرائم کی جانب بڑھ رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آمرانہ ذہنیت کے حامل لوگوں کی حکومت ہے جو یہ چاہتے ہیں کہ ان کوکوئی نہ پوچھے وہ ملک کیساتھ جو دل چاہے سیاہ و سفید کرتے رہیں، ملک و قوم کے جو حالات ابھی ہیں کسی بھی حکومت میں نہیں ہوئے، اس وقت لوگ پریشان ہیں اور کاروباری طبقہ حکومت سے تنگ ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر