کراچی، مختلف علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ کارروائیاں

کراچی، مختلف علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ کارروائیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دیں، آپریشن کے دوران9 افراد کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا۔محکمہ اینٹی انکروچمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات، ٹھیلے، پتھارے ہٹا دیئے۔اینٹی انکروچمنٹ کے حکام کے مطابق کارروائیاں طارق روڈ، شہید ملت روڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کی گئیں جس کے دوران فٹ ہاتھ، گرین بیلٹ پر قبضہ کرکے قائم کی گئی دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا۔آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔