آئی جی سندھ کی ہدایت پربچوں کیلئے بس دیدی گئی

آئی جی سندھ کی ہدایت پربچوں کیلئے بس دیدی گئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کے واضح احکامات پرمحکمہ پولیس کے افسران/جوانوں اورانکے بچوں کوبہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کے تناظر میں پولیس اہلکاروں کے بچوں کواسکول سے پک اینڈڈراپ کے ضمن میں حیدرآبادرینج،ضلع جامشورو کے ڈسپوزل پرباقاعدہ اسکول بس دیدی گئی۔آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اور انکی ٹیم کو ایم ٹی گارڈن ساؤتھ ہیڈکوارٹر میں پارک بس کی بہترین مرمت/اوورہالنگ کے سلسلے میں تمام تر سنجیدہ اقدامات اور کاوشوں کو یقینی بناکر بس کو قابل استعمال بنانے پرسراہا اور شاباش دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر