نجف میں ایرانی قونصل خانہ نذر آتش، فائرنگ سے 9مظاہرین ہلاک، 35زخمی 

نجف میں ایرانی قونصل خانہ نذر آتش، فائرنگ سے 9مظاہرین ہلاک، 35زخمی 

  



بغداد(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) عراق حکومت کی جانب سے امریکی تسلط کیخلاف اورایران کی حمایت میں اقدامات کے باعث مظاہرین کا احتجاج جاری، عراق کے جنوبی شہر نجف میں جہاں شیعہ مسلم اکثریت ہے،وہاں مظاہرین نے قائم ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی۔ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ناصریہ میں جب سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجف میں مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے قونصل خانے پر نصب ایرانی پرچم اتار کر وہاں عراقی پرچم بھی لہرا دیا۔تاہم اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حکام نے نجف میں کرفیو نافذ کردیا۔ اس سے قبل کربلا میں ایرانی قونصل خانے پر تین ہفتے پہلے حملہ ہوا تھا۔تقریباً دو ماہ سے جاری ان حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک کم از کم 344 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین کرپشن کے خاتمے، مزید نوکریاں فراہم کرنے اور بہتر عوامی سہولیات کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔ان مظاہروں سے زیادہ تر جنوبی عراق اور دارالحکومت بغداد متاثر ہوئے ہیں۔ بدامنی سے نمٹنے کے لیے ہنگانی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ایران نے مغربی ممالک پر الزام لگایا تھا کہ وہ عراق میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔

عراق مظاہرے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر