سٹاک ایکسچینج : ایک سال بعد 39ہزار کی سطح بحال، ڈالر بھی سستا ہوگیا

سٹاک ایکسچینج : ایک سال بعد 39ہزار کی سطح بحال، ڈالر بھی سستا ہوگیا
سٹاک ایکسچینج : ایک سال بعد 39ہزار کی سطح بحال، ڈالر بھی سستا ہوگیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں چار سو پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی سٹاک ایکسچینج میں ایک سال بعد 39ہزار کی سطح بحال ہوگئی۔100 انڈیکس 39ہزار100پر پہنچ گیا۔ادھر ڈالر کی قیمت میں بھی نو پیسے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں چار سو پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 39ہزار100پر پہنچ گیا۔100 انڈیکس ایک سال بعد 39ہزارکی سطح پر پہنچ گیا۔دن کا آغاز 38,706.27سے ہواجو زبردست تیزی کے بعد 39,139.46تک پہنچا۔اس وقت 100 انڈیکس 39,050.99پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں انتہائی تیزی دیکھی گئی تھی تاہم گزشتہ تین چار روز رجحان مثبت نہیں رہا ۔تاہم اختتام ہفتہ پر زبردست تیزی سے سرمایہ کاروں کے حوصلے بڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید نو پیسے سستا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.25ہوگئی ہے جبکہ قیمت فروخت 155.95بتائی جاتی ہے۔

مزید : بزنس