ترکی نے فرانسیسی صدرپردہشت گردی کی معاونت کاالزام لگادیا

ترکی نے فرانسیسی صدرپردہشت گردی کی معاونت کاالزام لگادیا
ترکی نے فرانسیسی صدرپردہشت گردی کی معاونت کاالزام لگادیا

  



انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی نے فرانس کے صدر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام لگادیا۔پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ میولت چووشولونے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون دہشتگرد تنظیم کو اسپانسر کر رہے ہیں،وہ یورپ کےلئے لیڈر بنناچاہتے تھے مگر ناکام ہو گئے ہیں۔ترک وزیر خارجہ نے کہا فرانسیسی صدردہشتگرد تنظیم کو اپنا اتحادی کہیں گے تو پھر کچھ نہیں کہاجا سکتا۔واضح رہے کہ فرانسیسی صدرنے پیرس میں ایس ڈی ایف کی ترجمان سے مذاکرات کیے تھے جس پرترکی نے فرانسیسی صدرکی ایس ڈی ایف ترجمان سے مذاکرات پرناراضی کااظہارکیاتھا۔

مزید : بین الاقوامی