رواں مالی سال میں مزید دواکنامک زونز بنائیں گے،اسدعمر

رواں مالی سال میں مزید دواکنامک زونز بنائیں گے،اسدعمر
رواں مالی سال میں مزید دواکنامک زونز بنائیں گے،اسدعمر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں کہ رواں مالی سال میں مزید دو اکنامک زونز بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہاسی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز بنانے پر توجہ بڑھا رہے ہیں۔ٹارگٹ ہے کہ پہلے زون کاسنگ بنیاد دسمبر کے آخر تک رکھ لیاجائے۔انشااللہ رواں مالی سال میں مزید دومعاشی زونز کا افتتاح کردیں گے جن میں سے ایک سندھ دوسرا پنجاب میں ہوگا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے دعائیہ کلمات کہے ہیں۔

سم نامی صارف نے لکھا کہ آل دی بیسٹ، خصوصا کراچی سے ، امید ہے آپ کی نگرانی میں کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوں گے۔

مرتضیٰ نے انہیں کامیابی کی دعائیں دیں۔

زاہد میو نے لکھا کہ” اسد عمر صاحب گورنمنٹ کچھ سیکٹر میں ناکام ہوئی ہے کچھ میں جان بوجھ کر کی جارہی ہے. عمران خان نے اپنی تمام تر عوامی تقاریر میں کہا تھا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے جبکہ اس وقت کسانوں کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں کسان گورنمنٹ کی پالیسیوں سے متنفر ہو چکے ہیں لیکن گورنمنٹ سّتو پی کر سو رہی ہے“

مزید : قومی /بزنس