" ان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے" پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

" ان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے" پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ...

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی اجلاس میں غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ لیگل ٹیم نے پارٹی کی جگ ہنسائی کرائی۔ ان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔نور عالم خان نے کہا کہ پارٹی کی لیگل ٹیم نے اداروں کو لڑانے کی پوری کوشش کی۔میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ حکومتی لیگل ٹیم نااہل اور نالائق ثابت ہوئی، ان کا احتساب کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا تھا جس میں وہ خود شریک نہیں ہوسکے، جس سے پارٹی رہنماﺅں میں مایوسی پھیل گئی۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صور ت حال اور درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کرنا تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد