امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ مظاہروں کی حمایت،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ...

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی حمایت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرادیں۔ْعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل 57 ڈالر97 سینٹ فی بیرل پرٹریڈکررہا ہے۔دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 29 سینٹ کمی کی کمی ہوئی ہے جس سے برطانوی خام تیل 63 ڈالر 58 سینٹ فی بیرل پرٹریڈکررہا ہے۔

امریکی ٹی وی سی این بی سی کے مطابق تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کی باضابطہ حمایت ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک نئے قانونی بل پر دستخط کئے ہیں جو ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کو سپورٹ کرتا ہے۔سی این بی سی کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 19سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت میں 33سینٹ کی کمی ہوئی ہے

مزید : بزنس