لاہور:چوبرجی موڑ کے قریب دھماکہ10افراد زخمی

لاہور:چوبرجی موڑ کے قریب دھماکہ10افراد زخمی
لاہور:چوبرجی موڑ کے قریب دھماکہ10افراد زخمی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ چوبرجی موڑ سمن آبادمیں رکشہ زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں10افراد زخمی جبکہ تین موٹرسائیکل تباہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک زخمی  کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے سے ہر طرف تباہی پھیل گئی ۔اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ سمن آباد کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں ایک رکشہ میں زور داردھماکہ ہوا ہے۔دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے ہوا جس میں ڈیڑھ سے دو کلو  مواد استعمال کیاگیاتھا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا ہے کہ اس نے سواری کو شیراکوٹ سے اٹھایاتھا۔جب  وہ سمن آباد کے قریب پہنچے تو مشکوک شخص بیت الخلا جانے کا کہہ کر اتراجیسے ہی وہ اتر کرگیادھماکہ ہوگیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /قومی