سانحہ تیزگام،کس قانون کے تحت وزیرریلوے نے معاوضے کااعلان کیا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

سانحہ تیزگام،کس قانون کے تحت وزیرریلوے نے معاوضے کااعلان کیا؟اسلام آباد ...
سانحہ تیزگام،کس قانون کے تحت وزیرریلوے نے معاوضے کااعلان کیا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ تیزگام کی آزادانہ انکوائری کیلئے درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر نے کی۔اس موقع پر درخواست گزار نے کہا وزیرریلوے کے ماتحت آزادانہ انکوائری نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا شیخ رشید بطوروزیرمعاوضے کااعلان کرسکتے ہیں؟۔عدالت نے استفسار کیا کہ کونساقانون ہے جس کے تحت وزیرنے معاوضے کا اعلان کیا؟کیا وزیرریلوے جیب سے معاوضہ دیں گے؟۔ وزارت ریلوے کے وکیل نے جواب دیا کہ متاثرین کووفاقی حکومت نے معاوضہ دینا ہے۔ متاثرین کیلئے وفاقی حکومت نے ابھی تک کیاکیا؟معاوضہ کتنا اورکب دیا،زخمیوں کی کیاصورتحال ہے؟مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے کیا کیا؟عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے تیزگام حادثے کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی جس پروزارت داخلہ نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

مزید :

قومی -