پیراگون ہاوسنگ ریفرنس ،خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 10 روز توسیع

پیراگون ہاوسنگ ریفرنس ،خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 10 روز توسیع
پیراگون ہاوسنگ ریفرنس ،خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 10 روز توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پیرا گون ہاوسنگ ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔

خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر عدالت میں ہنگامہ آرائی اور تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر قابو پانے کیلئے پولیس کی جانب سے لاو¿ڈ سپیکر کا استعمال کیا گیا جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے لیگی وکلاءاور میڈیاکو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔سادہ پولیس اہلکاروں کی کارروائی پر لیگی وکلاءاور پولیس کے درمیان خوب تلخ کلامی ہوئی جبکہ سعد رفیق بھی سکیورٹی اہلکاروں سے ناراض ہوئے۔

خواجہ سعد رفیق بھی پولیس کے ناروا رویے پر شدید برہم ہوئے اور اپنے لیگی ساتھیوں کو سکیورٹی حصار سے نکال کر کمرہ عدالت میں لے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا۔

مزید : قومی