سلمان خان کی فلمی منی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن اب یہ کیسی دکھتی ہے؟

سلمان خان کی فلمی منی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن اب یہ کیسی دکھتی ہے؟
سلمان خان کی فلمی منی تو آپ کو یاد ہوگی لیکن اب یہ کیسی دکھتی ہے؟

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ تو آپ کو یاد ہو گی۔ فلم ریلیز ہونے کے 4سال بعد اب وہ کیسی دِکھتی ہے؟ اس کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں اسے دیکھ کر آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ ویب سائٹ ’مائی نیشن‘ کے مطابق بجرنگی بھائی جان کی منی کا اصل نام ہرشالی ملہوترا ہے اور جب اس نے فلم میں کام کیا اس وقت اس کی عمر 7سال تھی اور اب وہ 12سال کی ہو چکی ہے۔

ہرشالی نے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں اسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین مبہوت رہ گئے کہ وہ منی کے کردار میں جتنی خوبصورت تھی اب اس سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی تھی۔ بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ ہرشالی نے بجرنگی بھائی جان میں بہترین اداکاری کی اور اب ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بڑی ہو کر بالی ووڈ میں خوب نام کمائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاحال ہرشالی کو خود سوشل میڈیا اکاﺅنٹس تک رسائی کی اجازت نہیں اور ان کے اکاﺅنٹس ان کی والدہ کنٹرول کرتی ہیں۔

مزید : تفریح