میلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیں

میلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیں
میلسی میں کھیت سے دوکزنز کی لاشیں برآمد،دونوں بچیاں کل سے لاپتہ تھیں

  



میلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میلسی میں کھیت سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میلسی میں اڈہ جہاں آباد کے قریب کھیتوں سے دو بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق بچیوں میں سات سالہ ثانیہ اور چھ سالہ فوزیہ شامل ہیں۔دونوں بچیاں آپس میں کزن بھی تھیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں بچیاں گزشتہ شام سات بجے گھر سے لاپتہ ہوئی تھیں اور آج کھیتوں سے ان کی لاشوں برآمد ہوئیں۔

تاحال بچیوں کی ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گہرے اور دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے اورآر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : قومی