کاجول کی شاہ رخ خان سے شادی کیلئے رضامندی کا اظہار لیکن دراصل اس وقت کنگ خان کی گوری سے شادی کیسے ہوئی تھی؟ کہانی سامنے آگئی

کاجول کی شاہ رخ خان سے شادی کیلئے رضامندی کا اظہار لیکن دراصل اس وقت کنگ خان ...
کاجول کی شاہ رخ خان سے شادی کیلئے رضامندی کا اظہار لیکن دراصل اس وقت کنگ خان کی گوری سے شادی کیسے ہوئی تھی؟ کہانی سامنے آگئی

  



ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے حوالے سے ممبئی مرر نے خبر دی ہے کہ وہ اپنے اسلامی عقیدہ کے سبب ابتداءمیں گوری کے خاندان کو خوش اور مطمئن نہیں کرسکے تھے اور انھیں اطمینان دلانے کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی شریک حیات گوری کا تعلق ایک فوجی پس منظر کے حامل پنجابی ہندو خاندان سے ہے جب ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں ان کے خاندانوں کو علم ہوا تو گوری کے خاندان نے کسی مسلمان کو داماد کی حیثیت سے قبول کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔لیکن شاہ رخ خان نے خود کو ہندو ظاہر کرتے ہوئے گوری کے خاندان کو سمجھانے اور منانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔لیکن سچائی معلوم ہونے پر ان کی راہ میں کافی رکاوٹیں آئی تھیں۔ لیکن انہوں نے کامیابی سے ان کا سامنا کرلیا۔چنانچہ 1991ءمیں ان دونوں کی شادی ہوئی تھی اور اب وہ 21 سالہ اریان، 19 سالہ سہانا اور 5 سالہ عبرام کے والدین ہیں۔

دوسری طرف یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے تو میں ان سے شادی کرلیتی۔گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان کے مداح ان سے سوال کر رہے تھے اور کاجول ان کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔ اِس سیشن کے دوران مداحوں نے کاجول سے ان کے فلمی ساتھی اداکار یعنی شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے، ایک مداح نے سوال کیا کہ ’اگر آپ اپنے شوہر یعنی اجئے دیوگن سے نہیں ملتیں تو کیا آپ شاہ رخ خان سے شادی کرتیں؟مداح کے اِس سوال کے جواب میں کاجول نے بھی دلچسپ جواب دے دیا، اداکارہ نے لکھا کہ ’اگرشاہ رخ خان پوچھ لیتے تو۔۔؟

ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کو اجئے دیوگن یا شاہ رخ خان میں سے کسی ایک کو اپنی فلم میں ساتھی اداکار لینا پڑے تو آپ کس کو لیں گی؟ اِس سوال کے جواب میں کاجول نے کہا کہ’صورتحال پر انحصار کرتا ہے۔‘ایک مداح نے پوچھا کہ آپ اپنے اور شاہ رخ خان کے تعلق کو ایک جملے میں بیان کریں؟ اداکارہ نے کہاکہ ’زندگی بھر کے لیے دوست۔‘ایک اور مداح نے کہا کہ آپ اپنے بہترین دوست شاہ رخ خان کو ایک لفظ میں بیان کریں تو اِس پر کاجول نے لکھا کہ ’مشہور۔‘دوسری جانب ایک مداح نے کاجول سے ان کے پہلے Crush کے بارے میں پوچھا تھا تو اداکارہ نے کہا کہ جس سے میری شادی ہوئی ہے یعنی اجئے دیوگن میرے پہلے Crush ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھا جاتا ہے، اِس جوڑی نے ایک ساتھ کام کرکے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ’دِل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی فلموں نے اِن کی جوڑی کو مداحوں میں بے حد پسند کروایا ہے، جس کے بعد بہت سے مداح تو یہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان اور کاجول ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔

مزید : تفریح