سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مارا گرایا، یمن کے باغیوں نے بڑا دعویٰ کردیا

سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مارا گرایا، یمن کے باغیوں نے بڑا دعویٰ کردیا
سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مارا گرایا، یمن کے باغیوں نے بڑا دعویٰ کردیا

  



جدہ ، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں برسر پیکار حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زمین سے فضا میں ما رکرنیوالے میزائل کی مدد سے سعودی عرب کا اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سعودی پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گئے ۔ 

رائٹرز کے مطابق جمعہ کو  حوثی باغیوں کے ترجمان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے  بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر سرحدی علاقےعصیر کے علاقے مجازہ کے قریب زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کی مدد سے گرایا گیا ہے ، نشانہ بننے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر مکمل طورپر جل گیا۔ باغیوں کے اس دعوے  کی سعودی اتحاد نے تاحال تصدیق نہیں کی ۔ 

یاد رہے کہ سعودی حکومت چار سال سے باغیوں کیخلاف برسر پیکار ہے اور کچھ عرصہ قبل یمن کے  باغیوں کیساتھ سعودی عرب کا امن معاہدہ بھی ہوچکا ہے جس کی امریکہ نے بھی تائید کی تھی جبکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی اسے سراہا تھا۔ 

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں