فواد چودھری نے طلبہ یونیز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کردیا

فواد چودھری نے طلبہ یونیز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کردیا
فواد چودھری نے طلبہ یونیز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طلبہ یونیز کی بحالی کی حمایت کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں طلبہ یونینز پر پابندیاں جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔طلبہ یونین پر پابندی جمہوریت مخالف اقدام ہے۔ہمیں اس بات کو یقینی بناناچاہئے کہ طلبہ یونین تشدد سے پاک ہو اور ضابطوں کے تحت کام کر ے۔سٹوڈنٹ یونین پر پابندی مستقبل کی سیاست کو محدود کرتی ہے۔

فواد چودھری کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین خصوصا نوجوانون کی بڑی تعداد نے ملے جلے ردعمل کااظہارکیاہے۔

شعیب کاکاخیل نامی ایک صارف نے کہا کہ آپ کابینہ کے رکن ہیں کوئی عام شخص نہیں جو ریاستی امور کے حوالے سے اختیارات نہ رکھتاہو۔ٹویٹ کرنے کے بجائے آپ کوتنظیم سازی اور منشور کی تیاری جیسے اقدامات کرنے چاہئیں۔

محمد عمران نے لکھاکہ انہوں نے طلبہ کی بدترین شکل دیکھی ہے۔اس طلبہ یونین کے چکر میں متعدد طالب علم مارے جاچکے ہیں۔تعلیمی اداروں میں سیاست کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بطور ایک معاشرہ ہم ستر سال میں میچور نہیں ہوسکے

عمر نے لکھاطلبہ یونین کبھی بھی سٹوڈنٹس کے مفاد کیلئے کا م نہیں کرتیں۔طلبہ یونینز اقوا م متحدہ کی طرح ہوتی ہیں جہاں چند بڑے بات نہ مانے جانے پراساتذہ سمیت دوسروں کو خوار کرنے کا مکمل اختیاررکھتے ہیں۔سخت ضوابط کے بنا یہ اقدام تباہی ثابت ہوگا۔

مزید : قومی