عوام کیلئے خوشی کی خبر،یکم دسمبر سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

عوام کیلئے خوشی کی خبر،یکم دسمبر سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ...
عوام کیلئے خوشی کی خبر،یکم دسمبر سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کاامکان ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ جس میں یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے کمی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 13 سینٹ کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل 57 ڈالر97 سینٹ فی بیرل پرٹریڈکررہا ہے۔دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 29 سینٹ کمی کی کمی ہوئی ہے جس سے برطانوی خام تیل 63 ڈالر 58 سینٹ فی بیرل پرٹریڈکررہا ہے۔

مزید : قومی