چوبرجی دھماکہ، متاثرہ رکشہ کس کی ملکیت ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

چوبرجی دھماکہ، متاثرہ رکشہ کس کی ملکیت ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
چوبرجی دھماکہ، متاثرہ رکشہ کس کی ملکیت ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے معروف علاقہ چوبرجی موڑ سمن آبادمیں رکشہ زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں10افراد زخمی جبکہ تین موٹرسائیکل تباہ ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے ہوا جس میں ڈیڑھ سے دو کلو مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا ہے کہ اس نے سواری کو شیراکوٹ سے اٹھایاتھا۔جب وہ سمن آباد کے قریب پہنچے تو مشکوک شخص بیت الخلاءجانے کا کہہ کر اتراجیسے ہی وہ اتر کرگیادھماکہ ہوگیا۔

جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی ملے ہیں اور اب اب متاثرہ رکشے کے مالک کی تفصیلات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یہ رکشہ شہری حمزہ سعید کی ملکیت ہے جسے 22 مئی 2015ءکو رجسٹرڈ کروایا گیا تھا جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور