پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا
پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کمی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1457 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار 45 روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1000 پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے857 روپے34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

مزید :

بزنس -