عمران خان کی حریم شاہ کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی پیشکش ؟

عمران خان کی حریم شاہ کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی پیشکش ؟
عمران خان کی حریم شاہ کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی پیشکش ؟

  



اسلام آباد، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں بنی گالہ میں ہونیوالی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے کہا تھا اور وہ کچھ ایسا کام کرنا چاہتی ہیں جہاں کچھ سیکھیں اور کچھ کر بھی سکیں۔

وہ وقار ذکاءکے رئیلٹی شو میں بات کررہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ کے مطابق حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ایجوکیشن میں ماسٹر کررہی ہیں، اسلام آباد منتقلی سے قبل پشاور رہتی رہی ہیں، آبائی تعلق بھی خیبرپختونخوا سے ہے، حریم شاہ نے بتایاکہ والدین کو بتائے بغیروہ شو کی سکریننگ کے لیے کراچی پہنچی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے بتایاکہ فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو کیمرہ چھپا کر نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ہنسنے کی وجہ سے وہ بھی ہنسے اور پھر انہیں شاید مذاق لگا تو وہ اٹھ کرایک طرف چلے گئے ،عمران خان سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی مدد نہیں لی، خود گئی تھی اور خان صاحب سے بہت دفعہ ملی، دبئی میں بھی مل چکی ہوں۔

دونوں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے موضوعات کے بارے میں حریم شاہ نے دعویٰ کیاکہ بنی گالہ میں ملاقات میں پارٹی کی بات کی تھی اور جوائن کرنے کا بولا ،ایجوکیشن پر بات کی تھی ۔اس موقع پر وقار ذکاءنے استفسار کیا کہ ڈانس پارٹی کا؟حریم شاہ نے بتایا کہ نہیں ، پی ٹی آئی کا، دوبارہ دبئی میں ملاقات ہوئی تو ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی ۔

ٹک ٹاک پر آنے کا شوق ہے یا مشہوری کی خواہش کے سوال پر حریم شاہ نے بتایاکہ اپنی ویڈیوز بنانے کا شق تھا، ٹک ٹاک پر ویڈیوز کا پتہ چلاتو ویڈیو بنائی اورچاہتی ہوں کہ لائف میں ہروہ کام کروں جہاں کچھ سیکھوں اور کچھ کرسکوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ویڈیوز بنانے پر بہت زیادہ دھمکیاں آئیں لیکن ڈر نہیں ہے۔

مزید : تفریح