جونٹی رہوڈز پاکستان میں تین روزہ کیمپ لگائیں گے مگر کب اور کس شہر میں؟ شاندار خبر آ گئی

جونٹی رہوڈز پاکستان میں تین روزہ کیمپ لگائیں گے مگر کب اور کس شہر میں؟ ...
جونٹی رہوڈز پاکستان میں تین روزہ کیمپ لگائیں گے مگر کب اور کس شہر میں؟ شاندار خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے کرکٹ میں شاندار فیلڈنگ کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے جونٹی رہوڈز پاکستان میں 3 روزہ کیمپ لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے مطابق جونٹی رہوڈز یکم سے 3 دسمبر تک لودھراں میں نوجوان فیلڈرز کی صلاحیتیں نکھانے کیلئے سرگرم ہوں گے۔

انہوں نے لیگ میں شریک ہونے والی تمام فرنچائزز میں شامل ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو جنوبی پنجاب میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی عوت عام دی ہے،کیمپ میں شریک ہونے والوں کو کسی قسم کی فیس بھی نہیں ادا کرنا پڑے گی۔

مزید : کھیل