ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹرس کی کہانی سن کر میاں بیوی نے گاڑی خرید کر اسے تحفے میں دے دی، فراخ دلی کا ریکارڈ بنا ڈالا

ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹرس کی کہانی سن کر میاں بیوی نے گاڑی خرید کر اسے ...
ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ویٹرس کی کہانی سن کر میاں بیوی نے گاڑی خرید کر اسے تحفے میں دے دی، فراخ دلی کا ریکارڈ بنا ڈالا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک میاں بیوی نے معروف ریسٹورنٹ چین ’ڈینیز‘ کی ایک برانچ پر کھانا کھایا اور وہاں کی ایک ویٹرس کی کہانی سن کر اسے نئی گاڑی خرید کر تحفے میں دے دی۔ میل آن لائن کے مطابق اس ویٹرس کا نام ایڈریانا ایڈورڈز ہے جو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گیلویسٹن میں واقع ڈینیز کی ایک برانچ میں کام کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں یہ میاں بیوی وہاں کھانا کھانے آئے۔ انہیں ایڈریانا نے کھانا پیش کیا۔

اس دوران میاں بیوی کی ایڈریانا سے گفتگو ہوئی اور باتوں باتوں میں ایڈریانا نے انہیں بتایا کہ وہ یہاں سے 14میل دور رہتی ہے اور روزانہ پیدل ہوٹل آتی جاتی ہے، کیونکہ اس کی مالی حالت بہت بری ہے اور وہ گاڑی خریدنے کی سکت نہیں رکھتی۔ وہ میاں بیوی کھانا کھا کر وہاں سے چلے گئے اور چند گھنٹے بعد نئی نسان سینٹرا گاڑی لے کر وہاں پہنچ گئے اور ایڈریانا کو تحفے میں دے دی۔ اس جوڑے نے ایڈریانا سے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی اور اسے کہا کہ وہ اتنا کرے، جب اس کی مالی حالت اچھی ہو جائے تو آگے کسی اور غریب کی مدد کر دے۔ایڈریانا کا کہنا تھا کہ ”ا ن کے ساتھ میری رسمی گفتگو ہوئی تھی اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ مجھے ایسا شاندار تحفہ دیں گے۔ جب وہ گاڑی لے کر آئے تو میں سمجھی کہ وہ میرے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ تاہم جب انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ مذاق نہیں ہے تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ پہلے روز میں 2گھنٹے پیدل چل کر کام پر آتی تھی۔ اب منٹوں میں پہنچ جاﺅں گی اور کالج کی تعلیم بھی شروع کر سکوں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس