رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی

رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی
رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کردی

  



روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں ایک رکن پارلیمنٹ نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ فلیویو ڈی مورو نامی یہ رکن پارلیمنٹ لیگ پارٹی کے ممبر ہیں۔ وہ اٹلی میں آنے والے زلزلے کے بعد تعمیرنو کے معاملے پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے تقریر کر رہے تھے، جبکہ ان کی محبوبہ الیزا ڈی لیو پبلک گیلری میں بیٹھی ان کی تقریر سن رہی تھیں۔

تقریر کے دوران فلیویو ڈی مورو نے سپیکر سے خصوصی اجازت مانگتے ہوئے اپنی میز کے نیچے سے انگوٹھی نکالی اور الیزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا تم مجھ سے شادی کرو گی۔“ اس پر دیگر اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر تالیاں بجانی شروع کر دیں اور فلیویو سے آ کر ملنے لگے۔ دوسری طرف الیزا نے بھی گیلری میں بیٹھے ہوئے اشارے سے ہی ’ہاں‘ کہہ دیا۔ بعد ازاں فلیویو کا کہنا تھا کہ ”یہ دن میرے لیے عام دنوں جیسا نہیں ہے۔ یہ بہت مختلف اور خاص دن ہے۔ آج اس لڑکی نے مجھے شادی کے لیے ہاں کی ہے جسے میں بہت محبت کرتا ہوں۔“ فلیویو کی الیزا کو شادی کی پیشکش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس کے شادی کی پیشکش کرنے کے منفرد طریقے کو بہت سراہ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی