ایران، چین اور روس نے مل کر دنیا کو واضح پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا، امریکہ کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

ایران، چین اور روس نے مل کر دنیا کو واضح پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا، امریکہ کے ...
ایران، چین اور روس نے مل کر دنیا کو واضح پیغام دینے کا فیصلہ کرلیا، امریکہ کے لئے انتہائی پریشان کن خبر آگئی

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی دو بڑی طاقتوں چین اور روس نے ایران کے ساتھ مل کر پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دینے کا فیصلہ کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق ان تینوں اہم ترین ممالک کی افواج بحر ہند میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہی ہیں، جو کہ امریکہ کے لیے انتہائی پریشان کن صورتحال ہو گی۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ روس، چین اور ایران مل کر ایک ساتھ مغربی ممالک کو اپنی فوجی طاقت دکھائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا اعلان ایران کے ایڈمرل حسین خانزادی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ”مستقبل قریب میں یہ تینوں ملک شمالی بحر ہند میں مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے اور ان مشقوں سے دنیا کو ایک اہم پیغام جائے گا، کیونکہ جب متعدد ملک سمندر، زمین یا فضاءمیں مشترکہ جنگی مشقیں کرتے ہیں تو اس سے ان کے وسیع تر دفاعی تعاون کا عندیہ ملتا ہے۔ان مشقوں سے بھی دنیا کو پیغام ملے گا کہ ان تینوں ممالک کے دفاعی تعلقات بھی ایک معنی خیز تژویراتی نقطے پر پہنچ چکے ہیں۔اس کے علاوہ روس، چین اور ایران کا یہ اقدام سمندر میں اجتماعی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔ “

مزید : بین الاقوامی