جب کرکٹ کھیلنا شروع کی گئی تو بیٹ کس طرح کا ہوتا تھا؟ دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

جب کرکٹ کھیلنا شروع کی گئی تو بیٹ کس طرح کا ہوتا تھا؟ دیکھ کر آپ کی حیرت کی ...
جب کرکٹ کھیلنا شروع کی گئی تو بیٹ کس طرح کا ہوتا تھا؟ دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دیگر اشیاءکی طرح کرکٹ بیٹ کی شکل بھی ارتقائی عمل سے گزر کر موجودہ شکل تک پہنچی ہے۔ جب کرکٹ کی ابتداءہوئی تو اس وقت بلا کس شکل کا ہوتا تھا؟ یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ابتداءمیں کرکٹ کے بلے کی شکل بھی ہاکی کی طرح ہی ہوتی تھی۔ بعد ازاں وقت کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں بھی تبدیلیاں آتی گئیں، ٹیسٹ سے ون ڈے اور ون ڈے سے ٹی 20تک آ پہنچا۔ اس دوران کئی نئے قوانین بھی متعارف ہوائے۔ اسی طرح کرکٹ بیٹ بھی ہاکی کی شکل سے بدلتا ہوا آج کے خوبصورتی سے تراشے ہوئے بلے میں تبدیل ہوتا چلا گیا۔

اس وقت باﺅلر بال بھی نچلے ہاتھ سے پھینکتا تھا اور بال بلے باز تک جب پہنچتی تو لگ بھگ زمین پر رینگ رہی ہوتی تھی، چنانچہ اس وقت بلے کا ہاکی کی شکل میں ہونا سمجھ آتا ہے۔ بعد ازاں جب باﺅلنگ کا سٹائل تبدیل ہوا تو بلے کی شکل بھی تبدیل ہوتی گئی۔ دی پرنٹ میں 1624ءکا ایک واقعہ شائع ہوا تھا جو آج بھی محفوظ ہے۔ واقعہ کچھ یوں تھا کہ بلے باز نے شارٹ کھیلی اور مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کو، جو کیچ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اپنا بلا دے مارا۔ رپورٹ میں تحریر ہے کہ بلے بازنے اپنے ہاکی نما بلے سے کھلاڑی کو مارا جس کے باعث اس بلے باز کو ٹیم سے نکال دیا گیا۔کرکٹ میں 1700ءاور 1800ءمیں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں آئیں اور آج کی جدید کرکٹ ہم تک پہنچی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس