پچھلے 5سال میں کینسر کے مریضوں میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ انتہائی پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

پچھلے 5سال میں کینسر کے مریضوں میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ انتہائی پریشان کن ...
پچھلے 5سال میں کینسر کے مریضوں میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ انتہائی پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں خوفناک شرح سے اضافہ ہونے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔

دی مرر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5سال میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور اس وقت ہر 90سیکنڈ بعد کینسر کا ایک نیا مریض سامنے آ رہا ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ اضافہ اسی شرح سے جاری رہا تو 2025ءتک صرف برطانیہ میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 35لاکھ سے تجاوز کر جائے گی جو اس وقت 29لاکھ ہے۔

مک ملن کینسر سپورٹ نامی تنظیم کے ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ”برطانیہ میں کینسر کے مریضوں کی تعداد اس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ آئندہ سالوں میں نیشنل ہیلتھ سروسز کے پاس ڈاکٹروں اور نرسز کی تعداد کم پڑ جانے کا خطرہ ہے۔“

ماہرین نے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ یہ بیان کی کہ اب کینسر کے مریض بہتر علاج کی وجہ سے طویل عرصے تک زندہ رہنے لگے ہیں،آبادی بھی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں بیک وقت بوڑھے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان عوامل کے باعث کینسر کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ تنظیم مکی سربراہ لنڈا تھامس کا کہنا تھا کہ ”کینسر کا مرض ایک خوفناک طوفان کی شکل اختیار کر رہا ہے اور حکومت کو اس طرف سنجیدگی سے توجہ دینی ہو گی۔ “

مزید : تعلیم و صحت