اپوزیشن وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے ، ترجمان وزیر اعظم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے اختیار کوتسلیم کیاہے اورآرمی چیف کی مدت میں توسیع کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے ، اپوزیشن وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ندیم افضل چن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے اختیار کوتسلیم کیاہے اورآرمی چیف کی مدت میں توسیع کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے ۔ اپوزیشن وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے ۔
ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ پروپیگنڈاکرکے غیریقینی صورتحال پیداکرنےکی کوشش کی گئی،کچھ لوگ خاموش رہ کر بھی اشاروں کنائیوں میں باتیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارعدلیہ، پارلیمنٹ اورفوج کیلئے اچھادن ہے۔ اداروں کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے ۔