آدمی نے اپنی بیوی کو50 سالہ شخص کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، طیش میں آکر ایسا کام کردیا کہ پورا علاقہ خوف میں ڈوب گیا

آدمی نے اپنی بیوی کو50 سالہ شخص کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، طیش میں آکر ایسا ...
آدمی نے اپنی بیوی کو50 سالہ شخص کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، طیش میں آکر ایسا کام کردیا کہ پورا علاقہ خوف میں ڈوب گیا

  



لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو آشنا کے ساتھ دیکھا تو طیش میں آکر اس نے آشنا کو تشدد کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع ایودھیا کے تھانے کھنڈاسا کی حدود میں پولیس نے 50 سالہ وندھیا پرساد کے اندھے قتل کا معاملہ 24 گھنٹے میں حل کرلیا ۔پولیس نے وندھیا پرساد کے قتل کے الزام میں شیورام لودھی کو گرفتار کیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 27 نومبر کی صبح سڑک کنارے ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملی تھی ، 50 سالہ مقتول وندھیا پرساد غیر شادی شدہ تھا اور سرولی پورے رام ناتھ گاﺅں میں ایک کچے مکان میں رہتا تھا۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ مقتول کے لودھی کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔

پولیس نے جب اس حوالے سے پوچھ گچھ شروع کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور بتایا کہ اس نے مقتول کو اپنی بیوی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور تشدد کرکے ادھ موا کرکے اس کے بھائی کے گھر کے پاس سڑک پر پھینک دیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف