’میری گرل فرینڈ 20 سال کا تعلق صرف اس وجہ سے توڑ کر چلی گئی تھی‘ ریپر بادشاہ نے اپنی زندگی کے راز سے پردہ اٹھادیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سب سے مشہور ریپر بادشاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے خفیہ رازوں سے پردہ اٹھایا ہے اور اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔
پنک ولا کو دیے گئے انٹرویو میں بادشاہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے کبھی بھی بطور ریپر انہیں قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ بغیر تنخواہ کے نوکری کرنے جیسا ہے۔
بادشاہ نے بتایا کہ ان کی ’ریپ ‘ سے محبت کے باعث انہیں زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، یہاں تک کہ ان کی گرل فرینڈ کوئی باضابطہ کیریئر منتخب نہ کرنے اور ریپر بننے کے ان کے جنون کے باعث ان کے ساتھ 20 سال پرانا تعلق توڑ کر چلی گئی تھی۔’میں نے اپنی زندگی کو ہر موڑ پر انجوائے کیا ہے، پھر چاہے وہ بغیر پیسوں کے دن گزارنے والی بات ہو یا چاہے فرش پر سونے کی۔‘