”مجھے اس شرمناک کام کیلئے مجبور کیاجاتاہے “دارالامان کی خاتون افسر نے سنگین الزامات عائد کردیے

”مجھے اس شرمناک کام کیلئے مجبور کیاجاتاہے “دارالامان کی خاتون افسر نے ...
”مجھے اس شرمناک کام کیلئے مجبور کیاجاتاہے “دارالامان کی خاتون افسر نے سنگین الزامات عائد کردیے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور دارالامان کی خاتون افسرافشا ں لطیف نے کہاہے کہ ڈی جی سوشل ویلفیئر کی جانب سے مجھ پر کم عمر بچیوں کی شادی کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جاتاہے اور یہ راز افشاکرنے پر مجھے میرے شوہر سمیت گرفتار کیاجارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور دار الامان کی خاتون افسر افشاں لطیف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کی جانب سے ڈی جی سوشل ویلفیئر سمیت کچھ اہم عہدیداروں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مجھ پرکم عمر بچیوں کی شادی کے لئے دباﺅڈالا جاتاہے ۔

اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر میں ہونیوالی ان سنگین بے ضابطگیوں اور گھناﺅنی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل بھی کی تھی ۔اگلے روز افشاں گوہر کی ایک دوسری ویڈیو بھی منظر عام پر آئی  جس میں وہ دارالامان کی بچیوں کے ساتھ روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ مجھے اور میرے شوہر کو گرفتار کیا جارہاہے اور اب پتہ نہیں کہ یہ لوگ ہم کوکہاں لیکر جاتے ہیں ؟ان بچیوں کاخیال رکھنا اب آپ کی ذمہ داری ہے ۔اس حوالے سے ایس ایچ او ٹاﺅن شپ کا کہناہے کہ افشاں لطیف کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گی ۔

مزید : جرم و انصاف