صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کودل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو دوسٹنٹ ڈالے گئے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کو دل کے تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ۔ میاں محمود الرشید کی پی آئی سی میں انجیو گرافی کی گئی اوردل کے د و سٹنٹ ڈالے گئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید انجیو گرافی اور سٹنٹ ڈالے جانے کے بعد روبصحت ہیں۔

مزید : قومی