لندن برج کے قریب فائرنگ سے حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک ،متعددزخمی ، پولیس نے علاقے کوسیل کردیا

لندن برج کے قریب فائرنگ سے حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک ،متعددزخمی ، پولیس نے ...
لندن برج کے قریب فائرنگ سے حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک ،متعددزخمی ، پولیس نے علاقے کوسیل کردیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن برج کے قریب فائرنگ سے حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد برج کوسیل کردیاگیا ، علاقے کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن برج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا۔لندن پولیس کے مطابق حملہ آور سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آور نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی ، پولیس نے حملے کو دہشت گردی کاواقعہ قرار دیاہے ۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوسیل کردیا ہے اور لوگوں کاوہاں جانے سے روک دیاگیا ۔ لندن برج کے قریب کافی تعداد میں لوگ جمع ہیں جبکہ علاقے میں واقع برج ہسپتال کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جارہی ہے ۔ پولیس نے برج سٹیشن کوگھیرے میں لے لیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی