اداکارہ مہوش حیات نے بھی عمرہ کرلیا، تصویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں

اداکارہ مہوش حیات نے بھی عمرہ کرلیا، تصویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ ...
اداکارہ مہوش حیات نے بھی عمرہ کرلیا، تصویر دیکھ کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں

  



مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اللہ کے گھر کی زیارت کرلی ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ اور بھائی دانش حیات کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود ہیں۔ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے اور سر کو نیلے سکارف سے ڈھکا ہوا ہے۔

مہوش حیات نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سب کو جمعہ کی مبارکباد دی اور لکھا اللہ کے فضل و کرم کے ساتھ مجھے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوئی، اللہ کے پاک گھر میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجودگی کے تاثرات کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، یہ حقیقت میں ایک شاندار سفر ہے ، میری دعا ہے کہ ہر مسلمان کو اس تجربے سے گزرنے کا موقع ملے۔

مزید : تفریح