”حالات سے اندازہ ہو گیا تھا کپتانی جانے والی ہے“

”حالات سے اندازہ ہو گیا تھا کپتانی جانے والی ہے“
”حالات سے اندازہ ہو گیا تھا کپتانی جانے والی ہے“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جو حالات تھے اس سے اندازہ ہوگیا تھا کہ کپتانی جانے والی ہے، سب نے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے کہا ہے کہ حالات کے باعث اندازہ ہو چکا تھا کہ کپتانی جانے والی ہے۔ ناقص کارکردگی اور کپتانی جانے کے بعد سب نے ہی ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے اور فارم بحال کرنے کا مشورہ دیا جس پر عملدرآمد کر رہا ہوں، ابھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوں اور ڈومیسٹک کھیلنے پر آدھی فیس ملتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان قائد اعظم ٹرافی کے 7 ویں راو¿نڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری سکور کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد سرفرازاحمد کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔

مزید : کھیل